Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم میں دو راشن شاپ مہر بند

پٹلم میں دو راشن شاپ مہر بند

پٹلم ۔ /24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم میں چار راشن شاپس ہیں ۔ ویجلنس آفیسران راشن شاپ نمبر 2 اور 3 راشن شاپ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے دونوں راشن شاپ ڈیلروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں راشن شاپس کو مہر بند کردیا ۔ بقیہ دو راشن شاپ ڈیلر بند تھے ۔ ڈیلروں کو فون کرنے پر ڈیلروں نے کہا کہ اپنے فرضی کاموں کے سلسلے میں دوسرے گاؤں گئے تھے ۔ انہیں دوسرے دن آکر راشن شاپ کی تنسیخ کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ بعد ازاں پٹلم آر آئی اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ویجلینس کے اعلیٰ عہدیداران راشن شاپ کی تنسیخ کرتے ہوئے دو راشن شاپ کو مہربند کردیا ہے ۔ دیگر دو شاپوں کی ابھی تنسیخ باقی ہے ۔

وقف ٹریبونل کے قیام پر
اظہار مسرت
مہادیوپور ۔ /24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وقف بورڈ کی اراضی اور دیگر وقف بورڈ جائیدادوں پر سے ناجائزہ قبضے کی برخاستگی کیلئے حکومت نے بروز منگل وقف ٹریبونل قانون کو عمل میں لایا، ضلع وقف کمیٹی کے ڈائرکٹر شیخ سراج حسین نے اظہار مسرت کیا اور وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ ، نائب وزیر اعلیٰ محمود علی سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT