پٹلم میں سڑک کی خالت خستہ

پٹلم 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم سے بانسواڑہ جانے ولی سڑک کافی خستہ حالت میں ہے۔ 22 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لئے آر ٹی سی بس کو ایک گھنٹہ درکار ہورہا ہے۔ جبکہ پختہ سڑک کو صرف نصف گھنٹہ میں سفر طے کیا جاسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ پٹلم مدل چیرو کا فاصلہ صرف 15ک

پٹلم 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم سے بانسواڑہ جانے ولی سڑک کافی خستہ حالت میں ہے۔ 22 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لئے آر ٹی سی بس کو ایک گھنٹہ درکار ہورہا ہے۔ جبکہ پختہ سڑک کو صرف نصف گھنٹہ میں سفر طے کیا جاسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ پٹلم مدل چیرو کا فاصلہ صرف 15کیلو میٹر کا ہے۔ کہیں سڑکیں کٹی ہوئی ہیں تو کہیں گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ ایسی صورت میں آر ٹی سی ڈرائیورس کو بھی بس چلانے میں کافی مشکلات ہورہی ہیں۔ پٹلم سے نظام ساگر کی سڑک کا فاصلہ صرف 12 کیلو میٹر ہے۔ پٹلم اور نظام ساگر کے درمیان ماگی شوگر فیکٹری ہے۔ گنے سے لدی لاری، ٹریکٹر کو فیکٹری تک پہونچنے کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ارباب مجاز دونوں سڑکوں کا دورہ کرتے ہوئے سڑک کی مرمت کی طرف توجہ مرکوز کریں۔

TOPPOPULARRECENT