Saturday , October 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم میں طلباء کے لیے کُشتی کے مقابلوں کا آغاز

پٹلم میں طلباء کے لیے کُشتی کے مقابلوں کا آغاز

پٹلم ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مستقر پٹلم کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں ریاستی سطح پر ریسلنگ ( کشتی ) کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں تلنگانہ کے دس اضلاع کے طلباء نے حصہ لیا ۔ ورنگل ، رنگاریڈی ، نلگنڈہ ، میدک ، نظام آباد ، حیدرآباد ، کریم نگر ، کھمم ، عادل آباد ، محبوب نگر ان دس اضلاع کے طلباء میں ریسلنگ کے مقابلے رکھے گئے ۔ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کرنے سے قبل ریاستی وزیر مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کے ہاتھوں تقریب کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ بعد ازاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے رکھنا چاہئے ۔ ریاست تلنگانہ کے دس اضلاع سے ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی ہمت افزائی کی ۔ حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ جکل کے چھ منڈلوں میں سے بچکنڈہ منڈل کو منی اسٹیڈیم کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ تعمیری کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس موقع پر ڈی ای او مسٹر مدن موہن ، ایم ای او مسٹر دیوی سنگھ ، مارکٹ کمیٹی چیرمین مسٹر اے وینکٹ رام ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی ، منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ، ایم پی ٹی سی ضلع صدر مسٹر بی جگدیش مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگا رام ، کاپشن ممبر مسٹر شیخ کریم ، ٹی آر ایس پارٹی منڈل اقلیتی سیل صدر مسٹر محمد یوسف الدین کے علاوہ اساتذہ ، کوچیس ، طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT