Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم میں قریشی برادران پر شرائط عائد

پٹلم میں قریشی برادران پر شرائط عائد

پٹلم۔6اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخبہ پٹلم مساجد کمیٹی کے صدر جناب محمد عبدالقدوس نائب صدر جناب شیخ کریم انتظامی کمیٹی کے ممبران و پٹلم کے معززین حضرات نے 5اگست بروز منگل بعد ظہر قریشی برادران کو جامع مسجد کے صباحی مدرسہ میں بلاکر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پٹلم کے عوام کی گوشت کے بارے میں شکایتیں وصول ہونے پر قریشی برا

پٹلم۔6اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخبہ پٹلم مساجد کمیٹی کے صدر جناب محمد عبدالقدوس نائب صدر جناب شیخ کریم انتظامی کمیٹی کے ممبران و پٹلم کے معززین حضرات نے 5اگست بروز منگل بعد ظہر قریشی برادران کو جامع مسجد کے صباحی مدرسہ میں بلاکر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پٹلم کے عوام کی گوشت کے بارے میں شکایتیں وصول ہونے پر قریشی برادران سے دریافت کیا گیا ۔آخر میں انتظامی کمیٹی کیجانب سے طئے کیا گیا کہ بغیرہڈی کا گوشت فی کیلو 160/- روپئے ‘ ہڈی کاگوشت فی کیلو 140/-روپئے فروخت کیا جائے ۔ گوشت کی دکانیں تین فیٹ بلند تختوں پر لگائے ‘ گاہک کے ساتھ حسن سلوک کرے ‘ترازو ‘باٹ برابر رکھے ۔ جانور ذبح کرنے کی جگہ صاف صفائی کے انتظام کرے ۔ جانور ذبح کرنے کیلئے قریشی برادران کے ایک نوجوان لڑکے محمد عامر کو مقرر کیا گیا ۔ گوشت کم تولنے یا کسی بھی قسم کی قریشی برادران کی جانب سے لاپرواہی کی شکایت وصول ہونے پر 500/-روپئے جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا گیا ‘ روزآنہ گوشت فروخت کرنا ‘ ہفتہ میں صرف ایک دن بروز ہفتہ کو گوشت نہ کاٹنے کا قریشی برادران ارادہ ظاہر کیا ۔ انتظامی کمیٹی ان کی تجویز کو منظور کردیا ۔ مزید ان کو ایک اہم ہدایت دی کہ صبح بجے سے لیکر صبح 11بجے تک گوشت عوام کو ملنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT