Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم میں لاریوں میں تصادم 2 افراد زخمی

پٹلم میں لاریوں میں تصادم 2 افراد زخمی

پٹلم۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دہلی سے حیدرآباد جارہی سامان سے لدی لاری مخالف سمت حیدرآباد سے مہاراشٹرا جانے والی دونوں لاریوں میں صبح کی اولین ساعتوں میں زبردست تصادم ہوا جس میں سے ایک ڈرائیور کے دونوں پیر ٹوٹ گئے۔ دوسرا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں ڈرائیورس کو ایمبولینس 108 کے ذریعہ ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ بڑی کوڑبگل منڈل پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کوناریڈی، سری رام، محمد غوری، شانتاپور، گنڈی میں پیش آئے حادثہ پر پہنچ کر کرین کے ذریعہ لاریوں کو ہٹایا۔ ٹریفک تقریباً 4 گھنٹے معطل رہی جس کی وجہ سے کافی مشکل پیش آئی۔ اے ایس آئی مسٹر کوناریڈی نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ایک کیس درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT