پٹلم میں مشن کاکتیہ پروگرام کا افتتاح

پٹلم /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے منڈل پٹلم کے دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے مشن کاکتیہ پروگرام کا افتتاح عمل میں لایا ۔ پٹلم منڈل کے ماردنڈا کارے گاؤں ، برناپور ، اللہ پور پوتڑپلی ، رام پورم ، گورارم کے دیہاتی کسانوں سے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح بہبود کیلئے مشن کاکتیہ پروگرام کے ذریعہ فا

پٹلم /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے منڈل پٹلم کے دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے مشن کاکتیہ پروگرام کا افتتاح عمل میں لایا ۔ پٹلم منڈل کے ماردنڈا کارے گاؤں ، برناپور ، اللہ پور پوتڑپلی ، رام پورم ، گورارم کے دیہاتی کسانوں سے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح بہبود کیلئے مشن کاکتیہ پروگرام کے ذریعہ فائدہ پہونچانے کیلئے کوشاں ہے ۔ ہر دیہات کے عوام مشن کاکتیہ پروگرام میں شامل ہوکر اپنے کھیتوں میں تالابوں کی مٹی کو منتقل کرتے ہوئے اپنی زمین کو زرخیز بنائیں ۔ اس موقع پر وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کے ہمراہ پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل ، حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے ، ضلع پریشد چیرمین مسٹر دفعیدار راجو ، منڈل پرجا پریشد کے صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی نائب صدر مسٹر نرساگوڑ اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT