Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

پٹلم میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

پٹلم۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے بانسواڑہ روڈ برمم مندر کے عقب میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز کیا گیا۔ منڈل پرجا پریشد کے صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی کے والد یلاریڈی سرینواس ریڈی مرحوم کی یاد میں ٹورنمنٹ رکھا گیا جس میں پٹلم منڈل کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں کی جملہ 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلا میچ پوتڑپلی تانڈے کی ٹیم کے ساتھ روم تا

پٹلم۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے بانسواڑہ روڈ برمم مندر کے عقب میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز کیا گیا۔ منڈل پرجا پریشد کے صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی کے والد یلاریڈی سرینواس ریڈی مرحوم کی یاد میں ٹورنمنٹ رکھا گیا جس میں پٹلم منڈل کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں کی جملہ 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلا میچ پوتڑپلی تانڈے کی ٹیم کے ساتھ روم تانڈے کی ٹیم سے ہوا۔ 8 اوورس کے میچ میں پوتڑپلی تانڈے کی ٹیم روم تانڈے کی ٹیم کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ اسی طرح دوسرا میچ ایم آئی ایم ٹیم پٹلم اور ناگم پلی کی ٹیم کے درمیان ہوا۔ ایم آئی ایم کی ٹیم ، ناگم پلی کی ٹیم کو شکست دے دی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاپ ریڈی، مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگا رام، منڈل پرجا پریشد نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ، کوآپشن ممبر مسٹر شیخ کریم ، ٹی آر ایس پارٹی سینئر لیڈر مسٹر سید رحمت اللہ، سابق سرپنچ مسٹر وی رمیش، نائب سرپنچ مسٹر جے سرینواس ریڈی، مسٹر دیویندر ریڈی، وارڈ ممبر مسٹر لکشمن، کرکٹ ٹورنمنٹ کے آرگنائزر مسٹر دھرما، سب انسپکٹر مسٹر کے سریدھر ریڈی نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT