Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم میں گرام سبھا کا انعقاد

پٹلم میں گرام سبھا کا انعقاد

پٹلم ۔/16جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے میجر گرام پنچایت پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شہ نشین پر مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام، ای او سکریٹری ، وی آر او، ایم ڈی او مسٹر سرینواس گوڑ، این پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی، منڈل پرجا پریشد نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ موجود تھے۔ اس موقع پر محکمہ ٹرانسکو کے لائن مین نے برقی سربراہی سے متعلق تفصیلی بیان کیا جس کو عوام نے بھی محکمہ کے عہدیداروں کی تائید کی۔ کسانوں کو فوری فصلوں کیلئے کم قیمت پر بیج اور ادویات مہیا کئے گئے۔ آئی کے پی کی عہدیدار خاتون نے کہا کہ ڈاکرا گروپ میں پٹلم منڈل کے 6گرام پنچایت کے گروپ کو 15لاکھ پچاس ہزار روپئے مہیلا لون دیا گیا۔ تمام پٹلم کے 13ہزار افراد کا بیما کروایا گیا۔ 180 گیاس سلینڈرس کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے وجئے ڈیری فارم کو دودھ مہیا کرنے والوں کو ڈیری فارم لون دینے کا تیقن دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT