Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم پولیس مشتبہ سارقین کی ٹولی کی تلاش میں مصروف

پٹلم پولیس مشتبہ سارقین کی ٹولی کی تلاش میں مصروف

پٹلم ۔16ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوٹگیر منڈل اور وانی منڈل کے موضع رودرور میں اے ٹی ایم (ATM) سے مشتبہ سارقین کی ٹولی نے بڑی رقم سرقہ کر کے فرار اختیار کی ۔ جس کی اطلاع بودھن ڈیویژن کے محکمہ پولیس کو ملنے پر بودھن ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشورلو اور ایس پی ضلع نظام آباد مسٹر چندرا شیکھر ریڈی اے ٹی ایم کے سی سی کیمروں کا مشاہدہ کر کے ریاست تلنگانہ کے پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کو سرکل انسپکٹر مسٹر سرینواسلو کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ضلع نظام آباد کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو اس واردات کی اطلاع دے دی گئی ۔ گذشتہ شب ہوئے اس اے ٹی ایم کی سرقہ کی واردات کی تحقیقات و سارقوں کی تلاشی مہم بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے ۔ مستقر پٹلم کے مشہور و معروف بانسواڑہ چوراہا پر پٹلم سب انسپکٹر مسٹر سریکانت ریڈی کی قیادت میں پولیس جوانوں کو تعینات کر رکھا ہے ۔ سڑک سے ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی تنقیح کر کے روانہ کیا جارہا ہے ۔ محکمہ پولیس کا عزم ہے کہ ریاست تلنگانہ کے اے ٹی ایم سے بڑی رقم کا سرقہ کرنے والی سارقوں کی ٹولی کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT