Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / پٹنہ ایرپورٹ سے انتخابی پوسٹرس اور بینرس کی علیحدگی

پٹنہ ایرپورٹ سے انتخابی پوسٹرس اور بینرس کی علیحدگی

پٹنہ۔15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات کے تمام بینرس اور پوسٹرس آج پٹنہ ایرپورٹ کے احاطہ سے ہٹادیئے گئے۔ ایک ہفتہ قبل عظیم سکیولر اتحاد نے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر خواہش کی تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے پوسٹرس اور بینرس ہٹادیئے جائیں کیوں کہ یہ انتخابی اصولوں کی اعلانیہ خلاف ورزی ہے۔ ڈپٹی جنرل منیجر پٹنہ ایرپورٹ این کے چودھری نے کہا کہ تمام انتخابی بینرس اور پوسٹرس احاطہ سے ہٹادیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے لیکن بہار انتخابی دفتر کے بموجب ایرپورٹ اتھاریٹی سے دریافت کیا جائے گا کہ اگر قبل ازیں بینرس اور پوسٹرس کو نہیں ہٹایا گیا تھا تو ایسا کیوں ہوا تھا۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر آر لکشمنن نے کہا کہ ہم یقینی طور پر پٹنہ ایرپورٹ اتھاریٹی سے خود ان کے قواعد و ضوابط پر عدم عمل آوری کے لئے جواب طلب کریں گے۔ جے ڈی یو کے کے سی تیاگی، کانگریس کے آر پی این سنگھ، آر جے ڈی کے منوج جھا اور نامور وکیل کے ٹی ایس تلسی نے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن سے پوسٹرس اور بینرس کی تفصیلات بیان کی تھیں جن پر بی جے پی قائدین کی تصویریں اور انتخابی نشان ایرپورٹ کے احاطہ میں لگائے گئے تھے۔ بہار میں انتخابی جاری ہیں۔ ایرپورٹ اور ریلوے اسٹیشنس کے افراد بے حد خوش ہیں کہ سیاسی قائدین انتخابی مہم کے لئے ان مقامات کا رقمی ادائیگی کے ذریعہ استعمال کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT