Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / پٹنہ میں سنگباری اور لاٹھی چارج، کئی افراد زخمی

پٹنہ میں سنگباری اور لاٹھی چارج، کئی افراد زخمی

پٹنہ /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی احتجاجی اور بعض ملازمین پولیس سنگباری اور پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہو گئے، جب کہ نشاد (ماہی گیر) طبقہ نے ان کے لئے درج فہرست موقف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جب احتجاجیوں نے جے پی چوراہا پر کھڑی کی ہوئی رکاوٹ توڑدی اور سنگباری شروع کردی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جس میں کئی افراد بشمول چند ملازمین پولیس زخمی ہو گئے۔ جب لاٹھی چارج کی جھلکیاں ٹی وی چینلس پر پیش کی گئیں تو چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنی قیامگاہ پر ایک جائزہ اجلاس طلب کیا، جس میں چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ، پولیس سربراہ پی کے ٹھاکر اور پرنسپال سکریٹری داخلہ امیر سبحانی نے شرکت کی۔ چیف منسٹر نے کمشنر پٹنہ اور ڈی آئی جی پولیس سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی۔ بی جے پی نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی اور اسے جے ڈی (یو) اور آر جے ڈی کی اپنی یقینی ناکامی پر مایوسی کا نتیجہ قرار دیا۔ نتیش کمار اور لالو پرساد پر مایوس ہونے کا سینئر بی جے پی قائد سشیل کمار مودی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ نتیش کمار نے سمستی پور کے کنٹراکٹ ملازمین کو دو دن قبل خبردار کیا تھا، جس سے ریاستی حکومت کی زبردستی ظاہر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نتیش کمار کی مایوسی کا نتیجہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT