Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / پٹنہ کتاب میلے میں نریندر مودی کے موضوع پر کتابوں کی زبردست فروخت

پٹنہ کتاب میلے میں نریندر مودی کے موضوع پر کتابوں کی زبردست فروخت

پٹنہ ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ بک فیئر (کتاب میلہ) جس کا آغاز 7 نومبر سے ہوا ہے ، وہاں وزیراعظم نریندر مودی کے موضوع پر کتابیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہیں۔ میلہ میں موجود اسٹال مالکان نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 12 روزہ اس میلے میں وزیراعظم کی شخصیت پر کم و بیش 16 کتابیں عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ کئی

پٹنہ ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ بک فیئر (کتاب میلہ) جس کا آغاز 7 نومبر سے ہوا ہے ، وہاں وزیراعظم نریندر مودی کے موضوع پر کتابیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہیں۔ میلہ میں موجود اسٹال مالکان نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 12 روزہ اس میلے میں وزیراعظم کی شخصیت پر کم و بیش 16 کتابیں عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ کئی کتابوں کے ایڈیشن فروخت ہوچکے ہیں جس کے بعد ناشروں سے دوسرے ایڈیشن کی طباعت کی خواہش بھی کی گئی ہے ۔ دریں اثناء پربھات پبلیکشن کے اسٹال مالک امیت شرما نے کہا کہ اسے ہم ’’مودی کا جادو‘‘ یا ’’مودی کے اثرات‘‘ سے تعبیر کرسکتے ہیں۔ ہم نے ’’کامن مین نریندر مودی‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب کے 200 نسخے منگوائے تھے جس کے مصنف کشور مکوانا ہیں، جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئی ۔ اسی طرح نامو وانی اور ساماجک سمرستا نامی کتابوں کی بھی زبردست پذیرائی ہوئی ۔ 1975-77 میں ایمرجنسی کے دوران نریندر مودی نے ایک کتاب بقلم خود گجراتی زبان میں تحریر کی تھی جس کے انگریزی ترجمے ’’ایوڈ دی بو‘‘ اور اس کا ہندی ترجمہ ’’پریم تیرتھ‘‘ کے نام سے خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT