Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / پٹنہ یونیورسٹی صدسالہ تقاریب، مودی مہمان خصوصی

پٹنہ یونیورسٹی صدسالہ تقاریب، مودی مہمان خصوصی

شتروگھن سنہا، یشونت سنہا اور لالو پرساد کو مدعو نہیں کیا گیا
پٹنہ ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے پٹنہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب میں جو ہفتہ کو منعقد ہورہی ہیں انہیں مدعو نہ کئے جانے پر ناراضگی کااظہار کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا پٹنہ یونیورسٹی کے فارغ ہیں اور یہ یونیورسٹی ان کے پارلیمانی حلقہ میں آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہمانوں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے جبکہ اس یونیورسٹی سے وہ جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ شتروگھن سنہا نے یہ دعویٰ کیا کہ بی جے پی لیڈر یشونت سنہا اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو، یونیورسٹی کے سابق طلبہ کو بھی پروگرام میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف یونیورسٹی حکام نے کہا ہیکہ دعوت ناموں کی طباعت میں تاریخ کی وجہ سے انہیں مدعو نہیں کیا جاسکا حالانکہ وہ مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ واضح رہیکہ شتروگھن سنہا نے کئی موضوعات پر اپنی رائے دیتے ہوئے پارٹی کیلئے مشکل صورتحال پیدا کردی تھی۔ یشونت سنہا نے بھی حال ہی میں ملک کی معاشی صورتحال پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT