Saturday , December 15 2018

پٹھان بھائیوں کی چوتھی کرکٹ اکیڈیمی کا آغاز

لوناواڈا (گجرات ) ۔ 16 مئی سیاست ڈاٹ کام ) پٹھان برادران عرفان اور یوسف نے آج یہاں کرکٹ اکیڈیمی آف پٹھان (کیاپ) کا آغاز کیا جوکہ ملک میں اپنی نوعیت کی یہ چوتھی اکیڈیمی ہے ۔ پٹھان بھائیوں کے منصوبہ کے تحت آئندہ چند ماہ کے دوران وہ پانچ مزید شہروں میں کیاپ کے آغاز کے خواہاں ہیں اور اس سال کے اختتام تک ہندوستان بھر میں وہ اپنی اکیڈیمیوں کی تعداد کو 20 کرنا چاہتے ہیں۔ کیاپ کے نصاب میں دو ماڈیولز رکھے گئے ہیں جس میں ایک کوچس کیلئے ٹریننگ ہے جبکہ دوسری بچوں کیلئے ٹریننگ ہے ۔ ان اکیڈیمیز کا مقصد ملک کو نہ صرف بہترین کرکٹرس فراہم کرنا ہے بلکہ ساتھ ہی بہترین کوچس کو بھی تیار کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT