Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / پٹھان کوٹ حملہ : تین جیش محمد کارکن عدالت میں پیش

پٹھان کوٹ حملہ : تین جیش محمد کارکن عدالت میں پیش

لاہور۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کے بعد بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے جیش محمد کی 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ان میں سے تین اراکان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرتے ہوئے جہادی لٹریچر رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں نے ممنوعہ جیش محمد کے 31 مشتبہ ارکان کو پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے ۔ ان میں سے صرف تین کو آج سیالکوٹ میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان کے خلاف پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں کوئی الزامات عائد نہیں کئے گئے بلکہ جہادی لٹریچر رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ جج چودھری امتیاز احمد نے انہیں تین دن کیلئے پولیس تحویل میں دیدیا ۔

TOPPOPULARRECENT