Monday , November 20 2017
Home / دنیا / پٹھان کوٹ حملہ : ہندوستان سے تازہ شواہد موصول:نواز شریف

پٹھان کوٹ حملہ : ہندوستان سے تازہ شواہد موصول:نواز شریف

لندن ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے سے متعلق تازہ شواہد فراہم کئے ہیں اور ہم حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہونچایا جاسکے ۔ نواز شریف نے کہا کہ انہیں ہندوستان سے تازہ شواہد ملے ہیں اور ہم اسے مخفی رکھ سکتے یا فراموش کرسکتے تھے لیکن وہ واضح کرنا چاہتے ھیں کہ ہمیں یہ شواہد موصول ہوئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی جبکہ ایک دن قبل صدر امریکہ بارک اوباما نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کو ناقابل عذر دہشت گردی کی ایک اور مثال قرار دیا تھا جس کا ہندوستان طویل عرصہ سے شکار ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ موقع ہے کہ وہ دہشت گردی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم تمام حقائق کا پتہ چلارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے وہ ہندوستان جاکر مزید شواہد اکٹھا کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT