Wednesday , December 13 2017
Home / پاکستان / پٹھان کوٹ حملے کے 3 مشتبہ افراد پولیس تحویل میں

پٹھان کوٹ حملے کے 3 مشتبہ افراد پولیس تحویل میں

لاہور۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے سلسلہ میں پولیس نے پاکستان میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا آج انہیں انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔ اس اہم کیس میں ایف آئی آر درج رجسٹر کرائے جانے کے چند دن بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ان 3 ملزمین خالد محمود، ارشاد الحق جاور محمد شعیب کو کل اے ٹی۔2 جج بشریٰ الزماں،گجرانوالا کے روبرو پیش کیا گیا تھا ۔صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے 10 کیلو میٹر دور واقع گجرانوالا میں یہ لوگ کرایہ کے مکان میں مقیم تھے۔ جج نے ان تینوں کو 6 دن کے لئے ریمانڈ میں دیا ہے۔ ان کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ یہ تینوں نے 2 جنوری کو پٹھان کوٹ میں واقع اہم ہندوستانی فضائیہ پٹی پر حملہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT