Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / پٹھان کوٹ حملے ہند و پاک قیام امن کو روکنے کیلئے کئے گئے : وارنر

پٹھان کوٹ حملے ہند و پاک قیام امن کو روکنے کیلئے کئے گئے : وارنر

واشنگٹن ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ کے ایک اعلی سطحی سینیٹر کے بیان کے مطابق پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے بیس پر کئے گئے حملوں کے پس پشت ہند و پاک کے درمیان قیام امن کی جانب سے کسی بھی پیشرفت کو روکنا تھا ۔ سینیٹر مارک وارنر جو سینٹ انڈیا کاکس کے نائب صدر نشین ہیں ، نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندرمودی نے کچھ روز قبل پاکستان کا جو اچانک دورہ کیا تھا اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی تھی جس سے ایسے عناصر جو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی حالت میں قیام امن نہیں چاہتے ، پٹھان کوٹ حملے ایسے ہی عناصر کی کارستانی ہے ۔ توقع ہے کہ حملہ آوروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے ایک بار پھر ان حملوں کی مذمت کی جو پٹھان کوٹ کے فوجی اڈے اور مزار شریف ، افغانستان میں واقع ہندوستانی سفارت خانے پر کئے گئے ۔ کانگریسی جو کراؤلی نے بھی اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں ہندوستانی عوام کے ساتھ ہیں اور ہندوستان چونکہ امریکہ کا حلیف ملک ہے لہٰذا دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ اورہندوستان شانہ بشانہ موجود ہوں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT