Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ، این آئی اے چارج شیٹ میں مسعود اظہرکا نام شامل

پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ، این آئی اے چارج شیٹ میں مسعود اظہرکا نام شامل

جیش محمد کے سربراہ کے بھائی اور دیگر دو کارکنوں کیخلاف مقدمہ، انٹرپول ریڈکارنر نوٹس جاری، چار دہشت گردوں کا حوالہ
نئی دہلی ۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پٹھان کوٹ فضائی اڈہل پر ہوئے دہشت گرد حملے کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے پاکستان میں سرگرم عسکری تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر، ان کے بھائی اور دیگر دو پر 2 جنوری کو ہوئے دہشت گرد حملہ کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس حملہ میں ایرفورس کے سات اہلکار ہلاک اور دیگر 37 زخمی ہوگئے تھے۔ مسعود اظہر اور دیگر سازشیوں کے خلاف تیارشدہ چارج شیٹ کو پنچ کلہ میں واقع ایٹ آئی اے عدالت میں پیش کردیا گیا جس میں چار کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ قانون دھماکہ خیز مواد، قانون اسلحہ اور غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) کے قانون کے تحت مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اظہر کے علاوہ اس کے بھائی مفتی عبدالرئوف اصغر اور دیگر دو کارندوں شاہد لطیف اور کاشف جان کے نام اس چارج شیٹ میں شامل ہیں۔ تین ملزمین کے خلاف انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس جاری کی گئی ہے اور کاشف جان کے خلاف جاری کی جانے والی نوٹس زیر تصفیہ ہے۔ اس چارج شیٹ کے ساتھ ہی حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں کیوں کہ این آئی اے نے صرف چار عسکریت پسندوں کا تذکرہ کیا ہے۔ دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں الجھن تھی۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کی تعداد چھ بتائی تھی۔ چارج شیٹ نے پٹھان کوٹ میں واقع انڈین ایرفورس کے انتہائی اہم اور حکمت عملی کے حامل اڈے پر سکیوریٹی میں کوتاہی اور خامیوں کا اشارہ بھی کیا اور کہا کہ چار دہشت گردوں ناصر حسین، حافظ ابوبکر، عمر فاروق اور عبدالقیوم جو تمام پاکستانی شہری تھے ان کا تعلق جیش محمد سے تھا وہ یکم جنوری کو صبح 8:40 بجے فضائیہ کے اڈہ کے احاطہ میں داخل ہونے کے بعد ملٹری انجینئرنگ سرویسس کے سائبان سے متصلہ نالہ کے قریب روپوش ہوگئے تھے۔ جہاں دہشت گرد 2 جنوری کو رات 3:20 بجے انڈین ایرفورس کے اڈہ میں داخلہ کے بعد 19 گھنٹوں تک فائرنگ اور لرائی میں ملوث رہے۔ مسعود اظہرکے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لئے ہندوستان اس چارج شیٹ کو اپنی وکالت کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT