Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پٹہ دار پاس بک پر تصویر شائع نہ کرنے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت

پٹہ دار پاس بک پر تصویر شائع نہ کرنے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت

حیدرآباد 9 فبروری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پٹہ دار پاس بکس پر ان کی تصویر شائع نہ کریں۔ جب عہدیداروں نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کو پاس بک کے ماڈلس بتائے تو چیف منسٹر نے ایک پاس بک گہرے سبز رنگ کے کور والی پسند کی کیونکہ یہ رنگ فصل کا ہے ۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو وہ پاس بک ماڈل بھی بتایا جس پر ان کی تصویر بھی موجود تھی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پاس بک پر کسی کی تصویر کی ضرورت نہیں ہے سوائے پاس بک ہولڈر کی تصویر کے ۔ اس پر حکومت تلنگانہ کی مہر ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی تصویر اس پٹہ دار پاس بک پر نہیں ہونی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT