Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹہ پاس بک کی فراہمی کے نام پر دھوکہ ۔ ایک شخص گرفتار

پٹہ پاس بک کی فراہمی کے نام پر دھوکہ ۔ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 10ستمبر ( سیاست نیوز) سی سی ایس پولیس نے پرانا شہر کے تعلق رکھنے والے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو پٹہ پاس بک فراہم کرنے کا دعویٰ کرکے ایک پولیس ہیڈ کانسٹبل کو لاکھوں روپئے کا دھوکہ دیا ۔ ڈی سی پی ڈیٹکٹیو اویناس موہنتی نے کہا کہ 40 سالہ دولت خان نے جو ہیڈ کانسٹبل ہے اور نواب صاحب کنٹہ سنجے گاندھی نگر کا ساکن ہے سی سی ایس سے شکایت درج کروائی تھی اور بتایا کہ خواجہ سرور علی آئی اے ایس و آئی پی ایس سے تعلقات کا دعویٰ کرکے رنگاریڈی کے پورنڈلا ویلیج مہیشورم منڈل میں اراضی کے پٹہ پاس بک فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان سے 75لاکھ روپئے حاصل کرلئے ۔ درخواست گذار نے سرور علی سے مسلسل پٹہ پاس بک حوالے کرنے پر اصرار کیا لیکن وہ اس سے گریز کرتا رہا جس کے نتیجہ میں سی سی ایس پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ۔ پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT