Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / پٹیالہ ہاوز کو رٹ میں تصادم کے واقعات وکلاء کے بھیس میں اشرار گھس آنے کا انکشاف

پٹیالہ ہاوز کو رٹ میں تصادم کے واقعات وکلاء کے بھیس میں اشرار گھس آنے کا انکشاف

نئی دہلی۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹیالہ ہاوز کورٹ میں صدر جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار کی حمایت کرنے والے ایک وکیل پر حملہ کے سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے جنہیں بعض افراد نے وکلاء کے بھیس ( ڈریس ) میں حملہ کا نشانہ بنایا تھا۔ ایک سینئر عہدیدار نے  بتایا کہ زخمی وکیل کی شکایت پر کل رات ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ سیاہ لباس میں بعض افراد کے ایک گروپ نے جوکہ اپنے آپ کو وکلاء ظاہر کررہے تھے وکرم سنگھ چوہان کی قیادت میں کل دوبارہ پٹیالہ ہاوز کورٹ کامپلکس میں صحافیوں اور صدر جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار پر حملہ کردیا تھا۔ دو یوم قبل ہی یہ حملہ آوروں نے جرنلسٹوں اور جے این یو طلباء و اساتذہ کو قوم دشمن قرار دیتے ہوئے پٹائی کردی تھی اور یہ منظر کیمرہ میں قید کرلیا گیا تھا۔ وکلاء کے بھیس میں بعض اشرار نے گرفتار طلباء یونین لیڈر کی حمایت میں بات کرنے پر وکلاء کے دوسرے گروپ سے متصادم ہوگئے۔ دریں اثناء دہلی پولیس کمشنر مسٹر بی ایس بسی نے بتایا کہ عدالت کے احاطہ میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات کے سلسلہ میں 3 وکلاء بشمول وی ایس چوان اور بی جے پی رکن اسمبلی اوپی شرما سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء یونین لیڈر کنہیا کمار پر سنگباری کی شکایت کی بھی تحقیقات کی جائے گی جنہیں پولیس کی سخت نگرانی میں عدالت لایا گیا تھا۔ اس کے باوجود انہیں حملہ سے نہیں بچایا جاسکا۔ پولیس کمشنر نے یہ استدلال پیش کیا کہ حملہ کے وقت پولیس نے صبروتحمل سے کام لیا۔ اگر طاقت کا استعمال کیا جاتا تو حالات پرتشدد ہوجاتے جیسا کہ مدراس اور الہ آباد ہائی کورٹس میں دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT