Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پٹیل کو شیولال سے اپنی رشتہ داری ظاہر کرنی چاہئے تھی: پوار

پٹیل کو شیولال سے اپنی رشتہ داری ظاہر کرنی چاہئے تھی: پوار

ممبئی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر شرد پوار نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی ایل بدعنوانیوں کی تحقیقات کے لئے بورڈ کی جانب سے تشکیل شدہ تین رکنی کمیٹی میں موجود جسٹس جے این پاٹل کو بی سی سی آئی کے عبوری صدر شیولال سے اپنی رشتہ داری ظاہر کرنی چاہئے تھی۔ اپنے انٹرویو میں پوار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پٹیل کو یقینا اگر وہ بی سی سی آئی کے عبوری صدر شیولال یادو کے رشتہ دار ہیں تو اس رشتہ داری کو ظاہر کرنا چاہئے تھا۔ پوار کے بموجب انھیں آج صبح آندھرا پردیش سے ایک کال موصول ہوا جس میں بی سی سی آئی کے عبوری صدر شیولال یادو اور پٹیل کی قریبی رشتہ داری کے متعلق اظہار خیال کیا گیا ہے اور کہنے والے نے کہا کہ دونوں نسبتی برادر بھی ہیں شاید۔ پوار نے اس ضمن میں کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر پٹیل کو یہ رشتہ داری ظاہر کرنی چاہئے تھی۔

TOPPOPULARRECENT