Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پچوری کی رخصت، چاؤلہ جانشین

پچوری کی رخصت، چاؤلہ جانشین

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر کے پچوری کو آج عملاً ٹی ای آر آئی سے بیدخل کردیا گیا جبکہ انہیں رخصت پر جانے پر مجبور ہونا پڑا اور اس دوران جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ماہر ماحولیات کو ترقی دینے کے معاملہ پر بڑھتی برہمی کے درمیان اس کے صدرنشین بی وی سری کانتن مستعفی ہوگئے۔ ایک مربوط تبدیلی سابق سربراہ کامپیٹیشن کمیشن اشوک چاؤلہ کو اس آرگنائزیشن کا نیا چیرمین مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے بتایا کہ مستقبل میں جنسی ہراسانی کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے ایکسٹرنل اومبڈسمین مقرر کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT