Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پچيس25ہزار کروڑ روپئے کے صرفہ سے برقی کی خریدی: ہریش رائو

پچيس25ہزار کروڑ روپئے کے صرفہ سے برقی کی خریدی: ہریش رائو

حیدرآباد۔/12نومبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ مختلف اقدامات کرتے ہوئے ریاست میں جاری برقی بحران سے نمٹنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے قانون ساز کونسل میں ٹی سدھاکر ریڈی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو دشواریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے 25ہزار کروڑ روپئے کے مصارف س

حیدرآباد۔/12نومبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ مختلف اقدامات کرتے ہوئے ریاست میں جاری برقی بحران سے نمٹنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے قانون ساز کونسل میں ٹی سدھاکر ریڈی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو دشواریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے 25ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے برقی خریدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کیلئے مختص 4000میگا واٹ برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے ٹی آر ایس حکومت، مرکز سے رجوع ہورہی ہے۔ہریش راؤ نے کہا کہ راما گنڈم میں دو مرحلوں کے تحت چار ہزار میگا واٹ برقی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

آندھراپردیش کو خصوصی پیاکیج کیلئے
مرکزی وزراء کی نمائندگی
حیدرآباد۔/12نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم کے دو مرکزی وزراء پی اشوک گجپتی راجو ( شہری ہوا بازی ) اور وائی ایس سوجنا چودھری ( سائنس و ٹکنالوجی ) نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر صنعت و تجارت نرملا سیتارامن سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش کو خصوصی پیاکیج کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ آندھرا پردیش کے پرنسپال فینانس سکریٹری پی وی رمیش اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT