پچھلے چار سالوں سے اپنی۱۴؍ سالہ نابالغ بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والا باپ گرفتار

تھانے : ایک چالیس سالہ درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی سے پچھلے چار سال سے مبینہ طور پر اس کی عصمت ریزی کررہا تھا ۔ پولیس نے آج اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مجرم او راس کی بیوی کی سات سال پہلے علیحدگی ہوچکی تھی ۔

تب ہی سے ۱۴؍ سالہ اس کی لڑکی ا س کے ساتھ تھانے میں رہ رہی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پچھلے چار سالوں سے مبینہ طور پر اس لڑکی کے باپ نے اس کے ساتھ عصمت ریزی کی ۔ متاثرہ لڑکی اپنے پڑوسیوں کی مدد سے پولیس سے اس کی شکایت کی ۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس مجرم کو گرفتار کرلیا ۔

اور اس کے خلاف IPCسیکشن 376او رPOCSOایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ متاثرہ لڑکی طبی معائنے کیلئے دواخانہ منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT