Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / پڑوسیوں سے امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کی ستائش

پڑوسیوں سے امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کی ستائش

اسلام آباد 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج کہا کہ وہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی تائید کرتا ہے اور وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تمام متنازعہ مسائل کی پرامن یکسوئی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی ستائش بھی کرتا ہے ۔ چین کے صدر ژی جن پنگ کی پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں دونوں مم

اسلام آباد 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج کہا کہ وہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی تائید کرتا ہے اور وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تمام متنازعہ مسائل کی پرامن یکسوئی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی ستائش بھی کرتا ہے ۔ چین کے صدر ژی جن پنگ کی پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایک پرامن ‘ مستحکم ‘ تعاون پر مبنی اور خوشحال جنوبی ایشیا تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک امن ‘ ترقی اور تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تعاون کیلئے کام کرنے تیار ہیں تاکہ یہاں یدرپا امن اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس بیان میں ہندوستان کا نام نہیں لیا گیا ۔ چین نے پاکستان کی سالمیت ‘ سلامتی ‘ آزادی اور علاقائی استحکام کی تائید کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تمام متنازعہ مسائل حل کرنے پاکستان کی کاوشوں کی ستائش کرتا ہے ۔ یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ مہینے وزیر اعظم نریندر مودی چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔ دونوں ممالک نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ باہمی تعاون امن و استحکام کیلئے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے ۔ دونوں ممالک نے کہا کہ وہ ایشیائی سلامتی کے تحفظ کے نظریہ کو فروغ دینے سرگرمی سے کوشش کرینگے جس میں مشترکہ ‘ جامع اور تعاون پر مبنی سکیوریٹی پر زور دیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT