Saturday , January 19 2019

پڑوسیوں کے جھگڑے کو ختم کروانے کی توثیق پر قتل

حیدرآباد 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) ترملگیری علاقہ میں پیش آئے قتل کے ایک واقعہ میں مصالحت کرنے والے ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب سرینواس ساکن پدا کمیلا آج اپنے مکان میں موجود تھا کہ اُس کے ایک رشتہ دار رویندر موٹر سیکل بنارہا تھا کہ اُس کے ایک پڑوسی ٹی سرینواس سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ سرینواس نے اپنے رشتہ دار اور اُس کے پڑوسی کے درمیان جھگڑے ختم کرانے کی کوشش کی جس کے دوران ٹی سرینواس نے چاقو سے حملہ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا۔ سرینواس کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اُسے ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ ترملگیری پولیس نے اس سلسلہ میں سرینواس اور رویندر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT