Sunday , February 25 2018
Home / جرائم و حادثات / پڑوسی سے انتقام ، سوشیل میڈیا کا سہارا دو افراد گرفتار ، سائبر کرائم پولیس کی کارروائی

پڑوسی سے انتقام ، سوشیل میڈیا کا سہارا دو افراد گرفتار ، سائبر کرائم پولیس کی کارروائی

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) آپسی خصومت جھگڑے و بحث تکرار کا بدلہ لینے کیلئے بھی لوگ اب سوشیل میڈیا کا سہارا لینے لگے ہیں ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں رچہ کنڈہ سائبرکرائم پولیس نے ایک خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ جنہوں نے اپنی پڑوسن سے بدلہ لینے کیلئے اسے بدنام و ہراساں کر رہے تھے ۔ پولیس نے 40 سالہ چیرلہ چتینہ ساکن مولی علی اور شام نیتا 25 سالہ ساکن مولی علی کو گرفتار کرلیا ۔ چتینہ آئی ٹی ملازم بتایا گیا ہے ۔ ان دونوں نے ایک خانگی انجینئیرنگ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز 36 سالہ خاتون کی تصاویر حاصل کی اور کرانتی کمار نامی شناخت سے فیس بک آئی ڈی تیار کیا اور خاتون کی جان پہچان والوں کو فرینڈ ریکویسٹ روانہ کی ۔ اس آئی ڈی میں انہوں نے خاتون کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے قابل اعتراض جملے لکھے اور مبینہ طور پر اس کو ایک فحاشہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جب خاتون نے فرینڈ ریکوسٹ حاصل کی تب اس کو اس بات کا پتہ چلا ۔ بلکہ اسے دھمکایا بھی جارہا تھا ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT