Monday , November 20 2017
Home / دنیا / پڑوسی مسلم ممالک پر کڑی نظر رکھی جائے : ٹرمپ ؍ کروز

پڑوسی مسلم ممالک پر کڑی نظر رکھی جائے : ٹرمپ ؍ کروز

واشنگٹن۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلیکن کے دو صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ٹیڈکروز نے بروسلز میں ہوئے خونریز دھماکوں کے بعد امریکہ کے پڑوس میں واقع مسلم ممالک پر کڑی نظر رکھنے کی تائید کی ہے اور ان کے بیانات کی فوری طور پر ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر تھنک ٹینکس نے یہ کہہ کر مذمت کی کہ ایسا کرنا امریکہ کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹیڈ کروز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ان ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں اور تارکین وطن پر روک لگانے کی ضرورت ہے جہاں القاعدہ اور دولت اسلامیہ جنگجو موجود ہیں۔ یاد رہے کہ یہی بات ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی قبل ازیں کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بروسلز میں حملہ کوئی اکا دُکا پیش آنے والا واقعہ نہیں ہے بلکہ دولت اسلامیہ کے ذریعہ یوروپ اور امریکہ کے خلاف کھلے جہاد کا اعلان ہے۔ سی این این کو ایک انٹرویو کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے گزشتہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی امریکہ آمد پر امتناع عائد کئے جانے کے بیان پر وہ آج بھی قائم ہیں لیکن مجبوری یہ ہے کہ امریکہ میں جو حکومت ہے، اس میں دولت اسلامیہ کے خلاف سخت اور موثر کارروائی کرنے کی جرأت نہیں ہے، یہ نامرد حکومت ہے۔ حکومت یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر ہو کیا رہا ہے؟

TOPPOPULARRECENT