Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پڑوسی کی بدسلوکی پر خاتون کی خودسوزی

پڑوسی کی بدسلوکی پر خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) پڑوسیوں کی دلشکنی اور بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ مایئلاردپو پلی پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 38 سالہ خاتون دیورکنڈہ سجاتا نے 13 اپریل کو اپنے جسم پر کیروسن ڈال لیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ دیورکنڈا سجاتا برادران کالونی علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی ۔ جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ اس کے پڑوسی میں پدما نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ رہتی تھی 13 اپریل کو سجاتا اور پدما کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور اس دوران پدما اور اس کے شوہر نے سجاتا کو کافی برا بھلا کیا اور مبینہ طور پر رسوائی کی جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودسوزی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT