Friday , July 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پڑوسی کی ہراسانی سے تنگ لڑکی کی خودکشی ،حسینی علم پولیس مصروف تحقیقات

پڑوسی کی ہراسانی سے تنگ لڑکی کی خودکشی ،حسینی علم پولیس مصروف تحقیقات

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی نے پڑوسی کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ حسینی علم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس حسینی علم کے انسپکٹر مسٹر شام سندر کے مطابق 15 سالہ ثانیہ النساء نے کل شام انتہائی اقدام کرلیا ۔ ثانیہ حسینی علم علاقہ کے ساکن محمد معراج الدین کی دختر تھی ۔ کل اس کے والدین اور بھائی نامپلی درگاہ گئے تھے اور جب وہ شام واپس لوٹے تو انہیں بیٹی کی خودکشی کا پتہ چلا ۔ انسپکٹر حسینی علم نے بتایا کہ معراج چوک میں کاروبار کرتا ہے ۔ جو اپنے افراد خاندان کے ساتھ پہلے بلال نگر کالاپتھر میں رہتا تھا اور تقریباً 2 ماہ قبل یہ خاندان کالاپتھر علاقہ سے حسینی علم پہونچا ۔ انہوں نے بتایا کہ ثانیہ 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ جس کو سیف نامی بلال نگر علاقہ کا نوجوان ہراساں کر رہا تھا ۔ جب یہ خاندان بلال نگر میں تھا تب دونوں کے درمیان دوستی تھی ۔ اس بات کا علم ہونے پر لڑکی کے والدین نے لڑکے کو پابند کردیا تھا اور ایسی حرکتیں نہ کرنے اور ان کی لڑکی سے دور رہنے کی تاکید کی تھی اور علاقہ ہی بدل لیا تھا ۔ پولیس کے مطابق شکایت گذار خاتون نشاط النساء بیگم جو متوفی لڑکی کی والدہ ہے نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت اور اپنے بیان میں بتایا کہ سیف حسینی علم کے مکان کے قریب گذشتہ چند روز سے دیکھائی دے رہا تھا اور لڑکی کو مبینہ طور پر دھمکا رہا تھا کہ وہ اس کی تصاویر کو عام کردے گا اور اس کے یہاں تصاویر موجود ہیں ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ثانیہ نے سیف کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ پولیس حسینی علم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT