Tuesday , December 18 2018

پکوان کی دنیا میں ایک نامور نام شف پونیٹ مہتا

روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفاینڈآئیل کے 17 /اپریل کو پکوان کلاسیس

حیدرآباد کا جب بھی اقطاع عالم میں نام لیا جاتا ہے تو اس وقت شہر کی تہذیب، تمدن کے ساتھ رہن سہن اور پکوان کے لذیذ ذائقے و ڈشس کی یاد آجاتی ہے۔ اس لئے خواتین و لڑکیاں جو اس روایات کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف تراکیب پکوان کے ضمن میں بتائی گئی ہیں اس کی مشق کرتے ہوئے لذیذ و ذاقہ دار پکوان تیار کرتی ہیں۔ وہیں جب بھی روزنامہ سیاست پکوان کلاسس کا اہتمام کرتا ہے تو اس میں بڑے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لے کر نامور شف کے تیار کردہ مختلف ڈشس کی تیاری کو دیکھ کر اپنے میں سیکھنے کا جذبہ و شوق پیدا کرتی ہے۔ اس لئے خواتین و لڑکیوں کو اس بات کا احساس و علم ہیکہ جو عورت پکوان میں مہارت رکھی ہے وہ زندگی میں ایک کامیاب عورت کہلائی جائے گی۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاست نے پکوان کی دنیا میں ایک نامور نام و پہچان والی شخصیت شف پونیٹ مہتا کی خدمات حاصل کی ہے جنہوں نے 2016ء میں بھی سیاست کوکری کلاسیس میں اپنے اس فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفائینڈ آئیل کی جانب سے منگل 17 اپریل کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر، روبرو پٹرول پمپ میں کوکری کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے اور یہ کلاسیس صبح 10:30 تا 12 بجے دن دوپہر تک جاری رہے گی۔ پونیٹ مہتا حیدرآباد فرخندہ تیار پکوان اور لذیذ غذاؤں کے ذریعہ اپنی ایک انفرادی جان و پہچان رکھتے ہیں۔ قلی قطب شاہ کے اس عظیم شہر میں ایسے کئی شف آئے جنہوں نے مختلف ہوٹلس میں اپنی خدمات انجام دی لیکن پونیٹ مہتا کے ہاتھ کی بنائی ہوئی ڈشس کا ایک الگ ہی نام و پہچان ہے۔ ان کے ہاتھ کی بنائی ہوئی ڈشس کا کوئی ایک مرتبہ ذائقہ لے تو وہ ان کے تیار کردہ ڈشس کا بار بار طلبگار ہوگا۔ ایونٹ آرگنائز کی حیثیت سے کام کرنے والے پونیٹ مہتا نے ذائقوں کی دنیا میں قدم رکھ کر ہمہ وقت نئے اقسام کے ڈشس کی تیاری کے ذریعہ کھانے کے شوقین میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ماسٹر شف انڈیا ۔ 2 کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ آج بھی وہ آڈٹ آف کنٹرول پنجابی شف کی سے مشہور و نامور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء تھوڑا بہت پکوان کا شوق اور ذوق تھا جس کی وجہ سے اس میدان میں کڑی محنت کرتے ہوئے عمیق تجربہ حاصل کیا یہاں تک انہوں نے ملک اور دنیا کے شفس کی فہرست میں اپنے آپ کو شامل کرلیا۔ شیف پونیٹ مہتا نے پاٹاشالہ کے پرچم تلے کئی ورکشاپ میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اردو، ہندی، انگریزی اخبارات کے ذریعہ نئے نئے پکوان کی تیاری کے طریقوں کو روشناس کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ پکوان کا یہ شوق 12 سال کی عمر سے ہوا اور جب سے میں نے مختلف ڈشس کا مظاہرہ کیا اور رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد اہلیہ صبح کی شفٹ میں ملازمت کیلئے جایا کرتی تو اس وقت انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے ہی گھر میں پکوان کے سیکھنے کا آغاز کیا یہی وجہ ہیکہ ان کے فرزند بھی اس میدان میں سرگرم ہیں۔ پونیٹ مہتا اپریل 2014ء میں متحدہ عرب امارات اور حکومت شارجہ کی دعوت پر دورہ کیا اور ان ممالک میں اپنے قیام کے اور ان کھانوں کے فیسٹیول میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2015ء میں انہوں نے شارجہ چلڈرنس ریسیڈنگ فیسٹیول میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دم بخود کردیا۔ جو خواتین و لڑکیاں اور طالبات پکوان کے نئے نئے گُر سیکھنے کے خواہاں ہیں وہ 8919493509 پر فون کال، واٹس اپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ تفصیلات نام، عمر اور علاقہ بھیج کر رجسٹریشن کروائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT