Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پکوان کی دنیا کا ایک نامور نام و پہچان ’’ پونیت مہتا ‘‘

پکوان کی دنیا کا ایک نامور نام و پہچان ’’ پونیت مہتا ‘‘

روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام پکوان کلاسیس میں فن کا مظاہرہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اللہ تعالیٰ نے مرد و زن کو پیدا کیا ۔ ایسی صلاحیت ان میں ودیعت کردیں کہ اگر اس کو بروے کار لائے تو اس کے ذریعہ ہر ایک کو فائدہ حاصل ہوگا ۔ اس لیے سیاست کی ہمیشہ سے یہ کوشش کہ انسان جسے عمر کی کوئی قید نہیں ہو وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے اس لیے مسلم معاشرہ کی تعلیمی ، سماجی ، معاشی موقف کو مستحکم بنانے میں جہد مسلسل کررہا ہے اور گذشتہ برسوں سے خواتین و طالبات میں پکوان کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے اخبار اور کتابچوں کے ذریعہ کوشش کی جارہی ہے ۔ خواتین و طالبات میں بھی پکوان کا شوق و ذوق پیدا ہو اور وہ پکوان کو اہمیت دیں اس لیے کہ اچھا پکوان ہی صحت کی بہتری کے لیے مددگار و معاون ہے اور جو عورت پکوان میں ماہر ہو وہ ایک کامیاب عورت کہلائی جاسکتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال بھی 27 ، 28 اور 29 مئی کو صنعا گارڈن فنکشن ہال روبرو سردار محل چارمینار میں پکوان کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ جس میں بتایا گیا کہ ماسٹر شیف پونیت مہتا جو پکوان کی دنیا میں ایک نامور نام و پہچان رکھتے ہیں ۔ 27 ، 28 اور 29 مئی کو خواتین اور طالبات کے روبرو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ پونیت مہتا حیدرآباد فرخندہ بنیاد ، پکوان اور لذیذ غذاؤں کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنی ایک انفرادی پہچان رکھتے ہیں ۔ قلی قطب شاہ کے اس عظیم شہر میں ایسے کئی شیف (ماہر پکوان ) ہیں جو پکوان کی دنیا میں نام کمایا لیکن پونیت مہتا کے پکوان کا اگر کوئی ایک مرتبہ ذائقہ لے لے تو وہ اس ذائقہ دار ڈشس کا بار بار طلب گار رہے گا اس لیے نہ صرف حیدرآباد بلکہ دنیا کے چنندہ شیف میں پونیت مہتا نے اپنا ایک منفرد مقام پیدا کرلیا ہے ۔ ایونٹ آرگنائز کی حیثیت سے کام کرنے والے پونیت مہتا نے ذائقوں کی دنیا میں قدم رکھ کر ہمہ وقت نئے اقسام کے ڈشس کی تیاری کے ذریعہ کھانے کے شوقین مرد و خواتین کو اپنا دیوانہ بنا رہے ہیں ۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ لذید ذائقہ دار و خوشبو دار نت نئے پکوان کی خوشبو کی طرح اپنے آپ کو لوگوں کے دلوں میں بسائے رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹر شیف انڈیا 2 کی حیثیت سے اپنے اس سفر کا آغاز کیا ۔ آج آوٹ آف کنٹرول پنجابی شیف کی حیثیت سے مشہور و نامور ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پکوان کا انہیں تھوڑا بہت شوق و ذوق تھا لیکن اپنے میں موجود اس صلاحیت کو تیزی سے آگے بڑھایا ۔ یہاں تک کہ ملک کے نامور شیف میں شامل کرلیا ۔ شیف پونیت کی یاٹا شالہ کے پرچم تلے بے شمار کوکنگ ورکشاپ اور پروگرامس منعقد ہوئے ۔ ان کے ورکشاپ میں فریڈم آئیل ، کین ووڈ ، نیسلے انڈیا ، بوٹا ہاسپلٹی ، ہندی ملاپ ، دی ہندو ، بھمساس مصالحہ جیسے برانڈس نے شراکت داری کی ہے ۔ انہوں نے میاکس کلاتھنگ ، اپولو ہاسپٹل ، ایناڈو ، بگ باسکٹس ، کے لیے بھی پکوان کے ورکشاپ منعقد کئے ۔ ٹائمس آف انڈیا ، دکن کرانیکل ، ہندو میٹرو انڈیا ، ہنس انڈیا ، ہندو بزنس لائن ، ہندی ملاپ ، روزنامہ سیاست ، ایناڈو ، آندھرا جیوتی ، آندھرا پربھا وارتا ، نمستے تلنگانہ ، دی نیوز ، انڈین ایکسپریس ، سواتھی کے علاوہ سٹی پوسٹ نون اور شہر کے کئی اخبارات میں ان کے مضامین اور پکوان کے طریقہ و مظاہرے شائع ہوتے ہیں ۔ انہیں پکوان کا شوق 10 تا 12 سال کی عمر سے ہے اور ہوا یہ کہ ان اہلیہ صبح کی شفٹ میں ملازمت کرتی تھی اور انہوں نے اپنے گھر میں باقاعدہ طور پر پکوان کے سیکھنے کا آغاز کیا ،بتایا جاتا ہے کہ ان کے فرزند بھی اس میدان میں اپنا تجربہ و شوق رکھتے ہیں ۔ سیاست کے تعاون سے صنعا گارڈن فنکشن ہال میں پکوان کلاسیس کا آغاز ہوا تو خواتین و طالبات کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروا رہے ہیں ۔ اب محدود رجسٹریشن باقی ہے اسلئے رجسٹریشن کروانے میں عجلت کریں اور ان کلاسیس میں ضرور کاپی و قلم ساتھ رکھیں ۔ تفصیلات 9908025687 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔
ڈاکٹر مجید خاں میموریل لکچر
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بہ اشتراک ریڈینٹ ہاسپٹل اینڈ سٹی نرسنگ ہوم پہلا ڈاکٹر ایم اے مجید خاں میموریل لکچر بعنوان Pursuit of excellence in an ineqceitable world ، جمعرات 26 مئی کو 10-30 بجے دن غلام احمد آڈیٹوریم ، مفخم جاہ انجینئرنگ کالج کیمپس ، روڈ نمبر 3 ، بنجارہ ہلز پر منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سید ای حسنین ، پروفیسر آئی آئی ٹی دہلی یہ لکچر دیں گے ۔ جناب ظفر جاوید اعزازی سکریٹری ، سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی صدارت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT