Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / پکوان کے دوران ایک شخص جھلس کر فوت

پکوان کے دوران ایک شخص جھلس کر فوت

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں پکوان کے دوران ایک شخص جھلس کر فوت ہوگیا ۔ راجندرنگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ ناگیش جو پیشہ سے میستری تھا ۔ بھوپال نگر عطاپور میں رہتا تھا ۔ 12 جنوری کے دن ناگیش نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا اور سردی ہونے کے سبب اس نے چائے تیار کرنے کی کوشش کی اور اس دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس کر علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT