Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت

پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت

حیدرآباد ۔ 19 ؍ اکٹوبر (سیاست نیوز) پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ مشیرآباد پولیس کے بموجب 30 سالہ بھاگیہ جو کرشنا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہاسپٹل کی ملازمہ تھی 14 اکٹوبر کو اتفاقی طور پر پکوان کے دوران جھلس گئی ۔ اس حادثہ میں وہ جزوی طور پر جھلس گئی تھی اور اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ مشیرآباد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT