Wednesday , January 16 2019

پکوان کے دوران جھلس جانے سے نوجوان لڑکی فوت

حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی نوجوان لڑکی آج فوت ہوگئی۔ کوکٹ پلی پولیس کے بموجب 18 سالہ فرحین بیگم ساکن صفدر نگر موسیٰ پیٹ 18 مارچ کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر شدید طور پر جھلس گئی تھی۔ فرحین بیگم کو گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT