Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت

پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون آگ کے شعلوں میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ مادھوی جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن بابو لعل یادو کی بیوی 7 فروری مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اسٹو برنل پھٹ کر مکان میں آگ پھیل گئی تھی اور آگ کے ان شعلوں میں مادھوی شدید جھلس گئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

کلثوم پورہ میں سڑک حادثہ
نوجوان ہلاک
حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد اعجاز جو زیبا باغ علاقہ کا ساکن تھا ۔ دہلی کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر روڈ ڈیویڈر سے ٹکرا گئی اور حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں اعجاز شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT