Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پکوان کے دوران جھلس جانے والے موظف ایس آئی کی موت

پکوان کے دوران جھلس جانے والے موظف ایس آئی کی موت

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 56 سالہ روہت ریڈی جو وشنوپوری کالونی کا ساکن نے وی آر ایس حاصل کرلیا تھا اور اپنے مکان میں کل مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں روہت ریڈی جھلس گیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق روہت ریڈی محکمہ پولیس سے وابستہ سب انسپکٹر تھا جس نے چند عرصہ قبل وی آر ایس حاصل کرلیا تھا اور اس کا چھوٹا بھائی بھی محکمہ پولیس سے وابستہ ہے جو اپل پولیس اسٹیشن میں بحیثیت اسسٹنٹ سب انسپکٹر خدمات انجام دے رہا ہے ۔ پولیس ملکاجگیری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT