Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پکوان گیس سلینڈر کی قیمت میں تین روپئے کا اضافہ

پکوان گیس سلینڈر کی قیمت میں تین روپئے کا اضافہ

ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کیلئے مرکزی حکومت کا فیصلہ

ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کیلئے مرکزی حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( این ایس ایس ) حکومت نے 14.2 کیلو گرام وزنی ہر ایک گیس سلینڈر خریدنے والے عام آدمی پر مزید 3روپئے کا بوجھ عائد کردیا ہے اور اس تبدیلی پر 23اکٹوبر سے عمل درآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔حیدرآباد میں جنہوں نے 23اکٹوبر یا اس کے بعد ایل پی جی سلینڈر بک کروایا تھا انہیں اب 3روپئے اضافہ کے ساتھ 441.50 روپئے کے بجائے اب 444.50 روپئے ادا کرنا ہوگا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گیس ڈسٹری بیوٹرس کی جانب سے اپنے کمیشن میں اضافہ کیلئے ڈالے جانے والے دباؤ میں اضافہ کے سبب حکومت نے فی ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں تین روپئے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر سلینڈر پر بڑھنے والی رقم راست طور پر ڈسٹری بیوٹرس کو منتقل کردی جائے گی۔ حیدرآباد میں ایک گیس ڈیلر نے کہا کہ حکومت نے فی سلینڈر تین روپئے کا اضافہ کیا ہے جس کے ساتھ ایک ایل پی جی سلینڈر کی قیمت حیدرآباد میں موجودہ 441.50روپئے سے بڑھ کر 444.50روپئے ہوجائے گی۔ ڈسٹری بیوٹرس کو موجودہ 40.71 روپئے کے بجائے اب 43.71روپئے فی سلینڈر کمیشن حاصل ہوگا۔ میٹرو شہروں میں گھریلو پکوان گیس سلینڈر کی قیمتیں مختلف ہیں۔ حیدرآباد میں یہ قیمت 444.50، دہلی میں 417 اور ممبئی میں 452 روپئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT