Saturday , January 19 2019

پکوان گیس کے غیر قانونی گودام پر دھاوا

رکن اسمبلی کے بیٹے کے بشمول دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد 7 ستمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ سیول سپلائز کی ٹاسک فورس نے بہادر پورہ علاقہ میں ایک غیر قانونی ایل پی جی گیس گودام پر دھاوا کیا جو ایک رکن اسمبلی کا بیٹا چلا رہا تھا ۔ سب انسپکٹر بہادر پورہ شیو کمار کے بموجب معتبر اطلاع پر سیول سپلائز ٹاسک فورسٹ کی ٹیم نے اسسٹنٹ سپلائی آفیسر بالراج کی قیادت میں بہادر پورہ میں اس گودام پر دھاوا کیا اور 168 گھریلوپکوان گیس سلینڈرس ضبط کئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ سیلنڈرس ایل پی جی کی ری فلنگ کیلئے استعمال ہو رہے تھے اور انہیں غیر قانونی طورپر فروخت کیا جا رہا تھا ۔ یہ غیر قانونی گیس گودام ایک مقامی جماعت کے رکن اسمبلی کا بیٹا چلا رہا تھا ۔ پولیس کے بموجب اس دھاوے کے بعد رکن اسمبلی کا بیٹا وہاں سے فرار ہوگیا ۔ سیول سپلائز ٹاسک فورس نے بہادر پورہ پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر دو افراد بشمول رکن اسمبلی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ دونوں فرار بتائے گئے ہیں۔ تاہم غیر قانونی سلینڈرس کو ضبط کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں عدالت میں خود سپردگی اختیار کرکے کسی رکاوٹ کے بغیر ضمانت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT