Tuesday , December 18 2018

پھانسی لیکر ایک شخص کی خودکشی

یلاریڈی۔/21مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور میں 36سالہ شنکریا نے اپنے گھر میں پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر پورنیشور کی تفصیلات کے مطابق شنکریا اپنی بیوی لکشمی کے ساتھ مل کر آرمور۔ حیدرآباد علاقوں میں مزدوری کرتے ہوئے زندگی بسر کررہے تھے۔ شنکریا کے نام ایک ایکڑ کھیت جو اس کے والد سائیلو اور بہن رامووا قول پر کاشت کررہے تھے جس معاملہ میں چند دنوں سے ان کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ منگل کے دن سائیلو کو شنکریا نے مارپیٹ کی جس پر والد سائیلو کو108 ایمبولنس کے ذریعہ یلا ریڈی سرکاری دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا جس پر شنکریا گھبرا گیا اور خوف کے مارے اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

شوہر کے ظلم سے تنگ آکر
خاتون کی خودکشی
منااکھیلی ؍21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھالکی تعلقہ کے جینتی دیہات میں اپنے شوہر کے مظالم سے تنگ آکر ایک خاتون کے زہر پی کر ہلاک ہونے کاحادثہ رونما ہواہے۔ ذرائع کے بموجب بیالہلی دیہات کی رفعت سلطانہ (26سالہ ) کی شادی جینتی دیہات کے حمالی کرنے والے عبدالغفار سے ہوئی تھی۔عبدالغفار شراب کا عادی تھا اور ہردن نشہ کی حالت میں اپنی بیوی رفعت سلطانہ کوذہنی تکلیف دینے کے علاوہ اس کو زدوکوب بھی کیاکرتاتھا۔ آئے دن کے ان مظالم کو نہ سہتے ہوئے ان سے چھٹکاراپانے کی خاطر رفعت سلطانہ نے تین دن پہلے زہرپی کر خودکشی کی کوشش کی ۔ فوری طورپر اس کوعلاج کیلئے بیدر کے سرکاری دواخانہ لایاگیاتاہم وہ کل فوت ہوگئی ۔ دھنورا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد متوفی خاتون کے شوہر عبدالغفار کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT