Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / پھانسی کے ذریعہ خاتون کی خودکشی

پھانسی کے ذریعہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ خاتون سماتی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون اپنے شوہر کی عمر سے پریشان تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سماتی کا شوہر سبا ریڈی 41 سال عمر کا تھا اور خاتون 20 سال کی ۔ اس بات سے خاتون پریشان رہتی تھی ۔ اس کے والدین جو ضلع کڑپہ سے تعلق رکھتے ہیں سماتی کی شادی قریبی رشتہ دار سے کروائی تھی ۔ خاتون شادی کے چند روز بعد ہی سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ خاتون اپنے ہم عمر شخص سے شادی کی خواہش مند تھی ۔ تاہم اس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT