Saturday , November 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / پھل کھائیں خوش مزاج نظر آئیں

پھل کھائیں خوش مزاج نظر آئیں

خواتین اس بات سے ناواقف ہیں کہ پھل کھانے سے وہ کس قدر چاق و چوبند نظر آسکتی ہیں ۔ اس لیے پھل کھائیں اور اس سے بے شمار فائدے حاصل کریں جو خواتین خوبصورت اور چمکدار جلد حاصل کرنا چاہتی ہے انہیں چاہئے کہ پھل اپنی خوراک کا لازمی جز بنائیں ۔
جن خواتین کو بھوک کم لگتی ہے وہ گنا کھائیں اس سے پیٹ صاف اور گیس کی شکایت بھی نہیں ہوتی ۔مالٹے زیادہ سے زیادہ کھائیں ۔ اس سے نیند آئیں گی اور   طبیعت میں بے چینی ہو تو انار کھائیں ۔ جو خواتین کمزوری اور تھکن محسوس کرتی ہیں وہ انگور کھائیں ۔ جن کے منہ کا ذائقہ خراب ہو اور منہ سے بدبو آتی ہو وہ خواتین آم کھائیں ۔ جن خواتین کے چہروں پر بد نما داغ ہوں وہ کثرت سے خربوز کھائیں ۔ جو خواتین سستی محسوس کریں وہ سیب کھائیں کیوں کہ سیب میں وٹامن اے ، آئرن اور کیلیشم موجود ہوتا ہے ۔ ناشتہ نہ کرنے والی خواتین ناشپاتی کھائیں ۔ اس سے بھوک اور پیاس خوب لگے گی ۔

TOPPOPULARRECENT