Saturday , December 15 2018

پھولن دیوی قتل کیس کے فیصلہ کو چیلنج

نئی دہلی۔/22جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے آج سال 2009 میں ڈاکو کی زندگی ترک کرکے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی پھولن دیوی قتل کیس کے اصل ملزم شیر سنگھ رانا کو عمر قید کی سزا سنانے کے خلاف اس کی درخواست پر سٹی پولیس سے رد عمل طلب کیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور اشوتوش کمار پر مشتمل بنچ نے دہلی پولیس کو یہ ہدایت دی ہے کہ ٹرائیل کورٹ

نئی دہلی۔/22جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے آج سال 2009 میں ڈاکو کی زندگی ترک کرکے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی پھولن دیوی قتل کیس کے اصل ملزم شیر سنگھ رانا کو عمر قید کی سزا سنانے کے خلاف اس کی درخواست پر سٹی پولیس سے رد عمل طلب کیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور اشوتوش کمار پر مشتمل بنچ نے دہلی پولیس کو یہ ہدایت دی ہے کہ ٹرائیل کورٹ کے 8اگسٹ 2010 کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے شیر سنگھ رانا کی عرضی پر 25فبروری سے قبل اپنا جواب داخل کردے جبکہ اس فیصلہ میں عدالت نے 35سالہ رانا کو عمر قید کی سزا اور دیگر 10 معاون ملزمین کو بری کردیا تھا۔ ملزم شیر سنگھ رانا نے اپنی اپیل میں سیشن کورٹ کے فیصلہ کو کالعدم کردینے کی استدعا کی ہے اور بتایا کہ عدالت ان تکلیف دہ حالات کو سمجھنے سے قاصر تھی جس کے نتیجہ میں قتل کا واقعہ پیش آیاتھا۔ عدالت کے فیصلہ کو ایک غلط نظیر قرار دیتے ہوئے اس نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کے حق میں پائے گئے ثبوتوں کا جائزہ نہیں لیا گیا، اسے گزشتہ سال 14اگسٹ کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزاء عمر قید دی گئی تھی جبکہ دیگر ملزمین کو رہا کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT