Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / پھولپور لوک سبھا ضمنی انتخابات میں پرینکا گاندھی ممکنہ امیدوار

پھولپور لوک سبھا ضمنی انتخابات میں پرینکا گاندھی ممکنہ امیدوار

الہ اباد ۔ 14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پھولپورلوک سبھا کے ضمنی انتخابات کیلئے پرینکا گاندھی کو کانگریس کی امیدوار بنائے جانے کو لے کر قیاس آرائی کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں چہارشنبہ کو ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں پرینکا گاندھی کے نام پر اتفاق رائے قائم ہوا۔ تاہم اس میٹنگ میں کانگریس کمیٹی کی تجویز پر پارٹی ہائی کمان کو فیصلہ لینا ہے۔واضح رہے کہ لوک سبھا سیٹ ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے استعفی کے بعد خالی ہوئی ہے۔پھولپورلوک سبھانشست کی ملک کی سیاسی تاریخ میں خاص اہمیت ہے ، اس لئے یہ نشست کانگریس کیلئے اہم مانی جارہی ہے۔ اس سیٹ سے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اپنی پہلی جیت درج کی تھی ، اسی نشست سے کانگریس کے ٹکٹ پر وی پی سنگھ بھی جیتے تھے اور وہ بھی بعد میں ملک کے وزیر اعظم بنے۔کانگریس ضلع کمیٹی کی میٹنگ میں بدھ کو پرینکا گاندھی کو پارٹی امیدوار بنائے جانے کا معاملہ اٹھا۔ اس دوران میٹنگ میں کارکنو ں نے پرینکا گاندھی کے نام کی تجویز پیش کی۔ اب پارٹی کی طرف سے کانگریس صدر کو پرینکا کے نام کی تجویز بھیجی جائے گی۔ میٹنگ میںپرینکا گاندھی کی حمایت میں کارکنوں نے نعرے بازی بھی۔ اب الہ آباد کانگریس کمیٹی کی تجویز پر کاپارٹی اعلی کمان آخری فیصلہ لے گا۔

TOPPOPULARRECENT