Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / پھولپور میں37.39 اور گورکھپور میں 43 فیصد رائے دہی

پھولپور میں37.39 اور گورکھپور میں 43 فیصد رائے دہی

لکھنو۔11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کی دو اہم لوک سبھا نشستوں کیلئے آج رائے دہی پوری طرح پُرامن رہی ۔ جب کہ پھولپور میں 37.39 اور گورکھپور میں 43 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ رائے دہی کا آغاز 7بجے صبح اور اختتام 5بجے شام ہوا ۔ اسی بیج ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع ملی اور نہ ہی ای وی ایم کی دونوں پارلیمانی حلقوں کے مراکز رائے دہی سے ناقص کارکردگی کی شکایت حاصل ہوئے ۔ ہلکے صیانتی انتظامات آزادانہ و منصفانہ رائے دہی کے مقصد سے کئے گئے تھے ۔ مسلح پولیس ‘ ہوم گارڈس اور نیم فوجی تنظیموں کی کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT