Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / پہاڑی بکروں کا غیرقانونی شکار کرنے والوں کو سزائے قید

پہاڑی بکروں کا غیرقانونی شکار کرنے والوں کو سزائے قید

اسلام آباد۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) غیرقانونی طور پر پہاڑی بکروں کا شکار کرنے والے 5  افراد کو فی کس 6 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ پہاڑی بکروں کی نسل چونکہ معدوم ہوتی جارہی ہے لہٰذا ان کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے گلگت ۔ پالتستان میں پیش آیا۔ پہاڑی بکرے کے غیرقانونی شکار کے دو واقعات ہوچکے ہیں۔ پہلے کیس میں گلگت کے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے مجسٹریٹ نے دو افراد کو فی کس 6 ماہ کی سزائے قید سنائی جنہوں نے نگر ڈسٹرکٹ کی وادی بار میں پہاڑی بکروں کا غیرقانونی طور پر شکار کیا تھا۔ ان افراد کی جانن اور حسنین کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جن پر 50,000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں تین ملزمین کو سزائے قید سنائی گئی جنہوں نے وادی غیفر میں پہاڑی بکروں کا شکار کیا تھا۔ فی کس 6 ماہ کی سزائے قید کے علاوہ ان پر بھی 50,000 روپئے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT