Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پہاڑی شریف اور دیگر علاقوں میں پولیس تلاشی مہم

پہاڑی شریف اور دیگر علاقوں میں پولیس تلاشی مہم

17 موٹر سیکلس ‘ 2 آٹو رکشا ‘ ایک کار ضبط ‘ 8 افراد گرفتار

17 موٹر سیکلس ‘ 2 آٹو رکشا ‘ ایک کار ضبط ‘ 8 افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 10؍ اگسٹ ( این ایس ایس ) سائبر آباد پولیس کمشنر سی وی آنند کی ہدایت پر سری رام نگر کالونی ‘ راجیوگروہا کلپا ‘ وامبے کالونی پہاڑی شریف اور دیگر علاقوں کی 9 ؍ اگسٹ کی درمیانی شب ناکہ بندی کے ساتھ زبردست تلاشی لی گئی تاکہ مسروقہ گاڑیوں ‘ املاک ‘ اسلحہ کا پتہ چلایا جائے ۔ علاوہ ازیں طلائی چھین اڑانے ‘ منشیات کا کاروبار کرنے والے اور گھر میں سرقہ کرنے والے سارقین ‘ مجرمین ‘ مشتبہ افراد اور بیرونی شہریوں پر نظر رکھی جائے ۔ تلاشی مہم میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں میں دو اسسٹنٹ کمشنران پولیس اے متیم ریڈی اے سی پی راجندرنگر اور آر سدرشن اے سی پی شمس آباد کے علاوہ 20 انسپکٹر پولیس ‘ 50 سب انسپکٹرس مختلف زمروں کے350 کانسٹبلس اور تقریباً 450 اہلکاروں اور سی سی ایس اسٹاف نے حصہ لیا ۔ ڈی سی پی شمس آباد زون رمیش نائیڈو اور ایڈیشنل ڈی سی پی (کرائمس ) جانکی شرمیلا نے تلاشی مہم کی نگرانی کی ۔ اس مہم کے دوران 17 موٹر سیکلس ‘ دو آٹو رکشا ‘ ایک کار ضبط کی گئی ۔ 7 مشتبہ افراد کے علاوہ دو سابق سزا یافتہ مجرمین کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لیا گیا ۔ مجرمین کی سرگرمیوں پر روک لگاتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ بڑھانے کے مقصد سے سائبر آباد کمشنریٹ کے حدود میں یہ مہم جاری رہے گی ۔ عوام نے پولیس اس مہم کی ستائش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT