Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

پہاڑی شریف علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹ راؤ جو پیشہ سے میستری اڑم گڈہ علاقہ کا ساکن تھا۔ سریکاکلم کا متوطن بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی نعش کل رات جل پلی کے علاقہ سے دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق وینکٹ راؤ شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر بے رحمانہ انداز میں اس شخص کا قتل کردیا گیا۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT